ترجمان سندھ حکومت نادر نبیل گبول نے وضاحت کی ہے کہ بھٹو شاہراہ پر کسی قسم کا شگاف نہیں پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ زیرِ تعمیر ہے اور پانی کی نکاسی کے لیے عارضی کٹ لگایا گیا تھا، اس پر تشویش کی کوئی ضرورت نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ منصوبہ ایک انٹرنیشنل فرم مکمل کر رہی ہے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق، متاثرہ حصے کو عوام کے لیے ابھی نہیں کھولا گیا جبکہ نکاسیٔ آب کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
مرزا آدم خان روڈ پر بھی پانی جمع ہونے کی اطلاع ملی تھی جو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر کی سطح بلند ہونے کے باعث پانی لیاری ندی میں واپس آ رہا تھا، تاہم 30 پمپ نصب کر دیے گئے ہیں اور مزید لگائے جا رہے ہیں۔ اگر بارش نہ ہوئی تو دوپہر تک ایم نائن شاہراہ بھی کلیئر ہو جائے گی۔

