سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی یونیورسٹی آف نیو ہیون 2026 کے موسمِ خزاں میں اپنا پہلا کیمپس کھولے گی۔ یہ سعودی عرب میں کیمپس قائم کرنے والی پہلی امریکی یونیورسٹی ہوگی۔
یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر جینس فریڈرکسن کے مطابق یہ ادارہ طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم اور کیریئر کے بہتر مواقع فراہم کرے گا۔
ریاض کیمپس میں بزنس، ڈیجیٹل انوویشن، انجینیئرنگ، اور آرٹس کے شعبے شامل ہوں گے۔
اس کے علاوہ برطانوی مالورن کالج بھی 2027 میں ریاض میں اپنا پہلا اسکول کھولنے جا رہا ہے۔
امریکی یونیورسٹی آف نیو ہیون کا کیمپس 2026 میں ریاض میں کھلے گا
