اداکارہ زارا ترین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی اداکار فرحان طاہر سے صرف چار ماہ میں ختم ہوگئی تھی۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران زارا نے بتایا کہ شادی کے چند ماہ بعد ہی اختلافات شروع ہوگئے تھے اور بعد میں قانونی طور پر طلاق مکمل ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ان کے درمیان عمر کا بڑا فرق تھا اور انہیں بعد میں احساس ہوا کہ کئی باتیں ان سے چھپائی گئی تھیں۔
زارا ترین اور فرحان طاہر نے 2021 میں شادی کی تھی، جو زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی۔
زارا ترین کا انکشاف: میری شادی چند ماہ میں ہی ختم ہوگئی
