کرکٹ میں مصنوعی ذہانت نے قدم رکھ دیا ہے۔ آئی سی سی نے پِچ رپورٹنگ کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا۔
ویمنز ورلڈ کپ کے ایک میچ سے قبل بھارت کی سابق کپتان متھالی راج نے گوگل کے جیمنائی اے آئی ٹول کے ذریعے پِچ رپورٹ پیش کی۔
جیمنائی نے پِچ کو بیٹنگ کے لیے سازگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ گھاس کم ہے اور موسم گرم ہونے کی وجہ سے گیند زیادہ سوئنگ نہیں کرے گا۔
متھالی راج نے بھی تجزیے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کو ہائی اسکورنگ میچ دیکھنے کو ملے گا۔
کرکٹ میں اے آئی کا انقلاب: پِچ رپورٹنگ میں نئی ٹیکنالوجی کا آغاز
