مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کو سانس میں تکلیف کے باعث اسلام آباد کے مقامی اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اہلخانہ کے مطابق وہ چند دنوں سے علیل ہیں اور مسلسل علاج جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علالت کے باعث وہ 27ویں آئینی ترمیم پر ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔
سینیٹر عرفان صدیقی کی طبی حالت تشویشناک، آئی سی یو میں زیر علاج
