نجران میں بدھ سے پانچ روزہ ’نجرانی الرقش‘ فیسٹیول شروع ہو گیا، جس میں کھانے پکانے کے لائیو شو، مقامی مصنوعات کے سٹال اور روایتی ہنر کی نمائش شامل ہے۔
فیسٹیول کا مقصد نجران کی مشہور ڈش الرقش اور علاقے کے ثقافتی ورثے کو نئی نسل تک پہنچانا ہے۔ مقامی شیفس کو خاص جگہیں دی گئی ہیں تاکہ وہ روایتی انداز میں الرقش تیار کریں اور مہمانوں کو پیش کریں۔
اس کے علاوہ بچوں کے لیے تھیئٹر اور تفریحی سرگرمیاں بھی رکھی گئی ہیں، جبکہ فیسٹیول گھریلو صنعتوں اور مقامی خاندانوں کے لیے معاشی مواقع کا ذریعہ بھی بنے گا۔

