عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار ارینا سبالنکا نے کہا ہے کہ وہ ٹینس میں ٹرانس جینڈر پلیئرز کی شمولیت سے متفق نہیں، کیونکہ ان کے مطابق بائیولوجیکل مردوں کو خواتین پر جسمانی برتری حاصل ہوتی ہے، جو مقابلے کو غیر منصفانہ بنا سکتی ہے۔
انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کمیونٹی کی مخالف نہیں، لیکن خواتین کھلاڑی اپنی پوری زندگی محنت کرتی ہیں، اس لیے ان کے مقابلے میں جسمانی طور پر مضبوط حریف آنا مناسب نہیں۔
بیان کے بعد سبالنکا کو تنقید کا سامنا ہے، جبکہ ویمن ٹینس ایسوسی ایشن مخصوص ٹیسٹوسٹیرون لیول رکھنے والے ٹرانس ایتھلیٹس کو مقابلے کی اجازت دیتی ہے۔

