بین الاقوامی دباؤ کے بعد اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اردن سے مغربی کنارے کی جانب امدادی سامان کی نقل و حمل کے لیے ستمبر سے بند پڑی کراسنگ آج سے کھول رہا ہے۔ ترسیل ایلنبی راہداری کے ذریعے ہوگی، جبکہ ٹرکس اور ڈرائیورز کی سخت سیکیورٹی چیکنگ کی جائے گی۔
ادھر حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی فوج جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھتی ہے تو معاہدے کے اگلے مرحلے پر عمل ممکن نہیں ہوگا، اور ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ 10 اکتوبر کے معاہدے کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملوں سے اب تک 370 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

