اڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے پر علیمہ خان اور پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا پولیس نے رات دو بجے کے قریب ختم کرا دیا۔
پولیس نے مظاہرین کو ہٹانے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا، جبکہ کارکنوں کی جانب سے پتھراؤ بھی کیا گیا۔ متعدد کارکن گرفتار ہوئے اور سینیٹر مشتاق بھی واٹر کینن کی زد میں آگئے۔
پولیس اور دھرنا قیادت کے درمیان ضبط کی گئی گاڑیوں کی واپسی پر مذاکرات میں اختلاف برقرار رہا۔
یاد رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی سرکاری و نجی 14 گاڑیاں اپنی تحویل میں لی تھیں۔

