حیدرآباد بائی پاس کے قریب ایک سی این جی اسٹیشن پر گیس بھروانے کے دوران وین میں اچانک دھماکا ہوا جس کے بعد وین آگ کی لپیٹ میں آکر مکمل طور پر جل گئی۔
ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا، تاہم حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری امداد دی گئی۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

