کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن فور کے چورنگی کے قریب واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں عابد نامی شخص موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ حادثے کے فوراً بعد ٹینکر ڈرائیور فرار ہوگیا۔ واقعے پر مشتعل شہریوں نے ٹینکر کو آگ لگا کر شدید احتجاج کیا۔

