سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان جلد متوقع ہے، جو رواں سال ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ 2.8 ارب ڈالر کے معاہدوں میں سے 800 ملین ڈالر مالیت کے 12 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، باقی پر کام جاری ہے۔ شعبے آئی ٹی، زراعت، افرادی قوت اور تجارت سے متعلق ہیں۔ سفیر نے کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی کمپنیوں کے لیے میگا پراجیکٹس میں بے شمار مواقع موجود ہیں۔

