یمن کے ساحل کے قریب اسرائیل جانے والا ایک بحری جہاز حوثیوں کے حملے کے بعد ڈوب گیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 15 لاپتا ہو گئے۔ حملہ پائلٹ بوٹ اور میزائلوں کے ذریعے کیا گیا جس کی ذمہ داری حوثی گروپ نے قبول کی ہے۔ گروپ کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے کی گئی۔
یورپی بحری فورس نے 6 افراد کو بحفاظت نکالنے کی تصدیق کی، جبکہ امریکی مشن نے حوثیوں پر بچ جانے والے بعض افراد کو اغوا کرنے کا الزام لگایا ہے۔ جہاز کو شدید نقصان پہنچا اور وہ الحدیدہ کے قریب غرق ہو گیا۔

