ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں انڈر 13 کیٹگری جیتنے والے سہیل عدنان کا بہاولپور پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ضلعی حکام نے ان کا خیرمقدم کیا اور سرکاری پروٹوکول کے ساتھ گھر روانہ کیا۔
سہیل نے فائنل میں بھارت کے آیان دھنوکا کو شکست دے کر پاکستان کا نام روشن کیا، اس کی فتح کا اسکور 11-5، 11-2، 11-13 اور 11-6 رہا۔
انڈر 15 میں پاکستان کے نعمان خان نے ہم وطن احمد رایان خلیل کو ہرایا۔

