تھانہ بلوچنی کی حدود میں افسوسناک حادثے کے دوران تیز رفتار منی ٹرک نے سڑک کنارے کام کرتے مزدوروں کو ٹکر مار دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں تین مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔
جاں بحق افراد کی شناخت مزمل، فیصل اور تنویر کے ناموں سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی مزدور کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

