محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جمادی الاول کا چاند 21 اکتوبر کی شام 5 بجکر 25 منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ 23 اکتوبر بروز جمعرات کو چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں۔
محکمہ کے مطابق اس روز موسم جزوی طور پر ابر آلود یا صاف رہنے کی توقع ہے۔ اندازے کے مطابق چاند کی عمر 48 گھنٹے سے زائد اور بلندی 10 درجے سے زیادہ ہوگی، جو رویت کے لیے سازگار شرائط ہیں۔

