غزہ سول ڈیفنس کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد بھی اسرائیلی فضائی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ سٹی اور شمالی علاقوں میں رات بھر کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے پر مصر میں دستخط ہوچکے ہیں، جبکہ باضابطہ معاہدے پر دستخط آج دوپہر متوقع ہیں۔
ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا کے ساتھ مل کر امن کے اہداف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
