ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان حالیہ سیاسی کشیدگی کم کرنے میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کلیدی کردار ادا کیا۔
اطلاعات کے مطابق اسحٰق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ہمراہ نواب شاہ پہنچے جہاں انہوں نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان بیان بازی بند کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری نے ہمیشہ کی طرح اسحٰق ڈار کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
