سعودی عرب کا تاریخی مقام العلا 2025 کے ورلڈ ٹریول ایوارڈز میں دنیا کے بہترین ثقافتی سیاحتی منصوبے کا اعزاز حاصل کر گیا۔ اس ایوارڈ میں بین الاقوامی ماہرین، ٹریول ایجنٹس اور بڑے ٹور آپریٹرز کے ووٹس کی بنیاد پر العلا کو سب سے زیادہ سراہا گیا۔
العلا اپنی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے لیے مشہور ہے، جس میں یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج سائٹ حجرا اور نبطی تہذیب کی قدیم قبریں شامل ہیں۔ یہ مقام سیاحتی، ثقافتی اور تاریخی دلچسپی کے لیے عالمی سطح پر ممتاز سمجھا جاتا ہے۔

