ریاض ریجن کی بلدیہ نے ایک ہفتے کے اندر 14,642 رضاکاروں کو رجسٹر کر کے گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس تقریب میں تعلیم، صحت، کھیل اور غیر منافع بخش اداروں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
ریاض والینٹیز انیشیٹیو کے تحت اب تک 30,000 سے زائد رضاکار شجرکاری، صفائی، ری سائیکلنگ اور شہری ماحول کی بہتری میں حصہ لے چکے ہیں، جس سے کمیونٹی سروسز کو فروغ ملا ہے۔

