مکہ ریجن کے شہر طائف میں موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی پہاڑی علاقے دھند اور گھنے بادلوں میں لپٹ جاتے ہیں، جس سے فطرت کا منظر ساحرانہ ہو جاتا ہے۔
الھدا اور الشفا کی چوٹیوں، وادی ذی غزال اور وادی خماس میں ہلکی بارش اور چھائے بادل مناظر کو اور بھی دلکش بناتے ہیں۔ ماحولیات کے ماہرین کے مطابق، یہ موسم فوٹوگرافروں اور سیاحوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے، جو اس فطری حسن کو قید کرنے کے لیے طائف کا رخ کرتے ہیں۔

