بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ریکھا کی ایک ایئرپورٹ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک خاتون مداح کے ساتھ سیلفی لینے سے انکار کر کے اپنی راہ لیتی ہیں۔
مداحوں نے اداکارہ کے اس رویے کو پسند نہیں کیا اور انہیں ’جیا بچن 2.0‘ کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا۔ صارفین نے سوال اٹھایا کہ چند سیکنڈ مداح کے لیے گزارنے میں کیا مسئلہ تھا اور ریکھا اور جیا میں کیا فرق باقی رہ گیا؟

