پاکستانی کرکٹرز کی آسٹریلیا آمد جاری ہے، اور اب بابر اعظم اور شاہین آفریدی بھی بگ بیش لیگ میں حصہ لینے کے لیے آسٹریلیا پہنچ چکے ہیں۔ بابر اعظم سڈنی سکسرز جبکہ شاہین آفریدی برسبین ہیٹ کی نمائندگی کریں گے۔
اس سے قبل شاداب خان، محمد رضوان اور حسن علی بھی لیگ کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے تھے۔ بی بی ایل کا آغاز 14 دسمبر سے طے شدہ ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کو مشروط این او سی جاری کیے گئے ہیں، اور اگر انہیں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے منتخب کیا گیا تو انہیں لیگ چھوڑنی پڑ سکتی ہے۔

