آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو ایشیز سیریز سے متعلق ایک ساتھ اچھی اور بری خبر ملی ہے۔ ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کے مطابق فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ نئی انجری کے باعث باقی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ ہیم اسٹرنگ انجری کے بعد اب ایڑی کے پٹھوں کے مسئلے کا شکار ہیں۔
دوسری جانب کپتان پیٹ کمنز ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے تیار ہیں۔ کوچ کے مطابق اگرچہ کمنز کو میچ پریکٹس نہیں مل رہی، لیکن وہ پوری کوشش کریں گے کہ ٹیسٹ سے پہلے مکمل طور پر تیار ہوں۔ ان کی اسکواڈ میں شمولیت کا اعلان جلد متوقع ہے۔
یاد رہے کہ دونوں کھلاڑی ایشیز کے ابتدائی دو میچوں میں بھی شریک نہیں ہو سکے تھے۔ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا جبکہ آسٹریلیا سیریز میں پہلے ہی 0-2 کی برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔

