برطانیہ میں آئیلٹس ٹیسٹنگ سسٹم میں بڑی گڑبڑ سامنے آئی ہے، جہاں تقریباً 80 ہزار امیدواروں کو غلط نتائج دیے گئے، جس کے باعث امتحان میں فیل ہونے والے متعدد افراد کو بھی ویزے جاری ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق چین، بنگلادیش اور ویتنام میں ٹیسٹ کے دوران دھوکا دہی کے شواہد بھی ملے ہیں۔ اس صورتحال پر اپوزیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ غلط نتائج والے تمام افراد کو ملک بدر کیا جائے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں اور مستقبل میں مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ ہر سال دنیا بھر سے 3.6 ملین لوگ آئیلٹس کا امتحان دیتے ہیں۔

