امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر بھارتی زرعی مصنوعات، خاص طور پر چاول کی درآمدات سے امریکی کسان متاثر ہوتے رہے تو وہ سخت نئے ٹیرف عائد کر دیں گے۔ وائٹ ہاؤس میں کسانوں کے لیے امدادی پیکج کے اعلان کے دوران ٹرمپ نے بھارت اور کینیڈا سے جاری تجارتی مذاکرات پر بھی ناراضی ظاہر کی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غیر ملکی زرعی مصنوعات مقامی کاشتکاروں کو نقصان پہنچا رہی ہیں، اور امریکی حکومت اپنے کسانوں کے مفاد کے لیے ٹیرف کو بطور ہتھیار استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں کرے گی۔ انہوں نے بھارتی چاول کی ’ڈمپنگ‘ کو ناقابلِ قبول قرار دیا اور بھارتی کمپنیوں پر فوری کارروائی کا بھی عندیہ دیا۔
اس کے ساتھ ہی ٹرمپ نے کینیڈا سے آنے والی کھاد پر بھی ممکنہ ٹیرف کا اشارہ دیا ہے، جبکہ امریکی کسانوں کے لیے 12 ارب ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

