وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اگر اڈیالہ جیل کے باہر ہنگامہ آرائی ہوئی یا عمران خان کی وجہ سے دوسرے قیدیوں کی سیکیورٹی متاثر ہوئی تو انہیں دوسری جیل منتقل کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں بھی انتشار پھیلے گا، قانون فوراً حرکت میں آئے گا اور خیبرپختونخوا حکومت کو ریاستی وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
طلال چوہدری نے الزام لگایا کہ عمران خان فوج اور اس کی قیادت پر دباؤ ڈال کر دوبارہ اقتدار میں آنا اور اپنے کیسز ختم کرانا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ہمیشہ دوسروں کے سہارے پر آگے بڑھے، اور اگر فیض حمید نہ ہوتے تو وہ کونسلر بھی منتخب نہ ہو سکتے تھے۔

