حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کا عمل آج مکمل ہو گیا، جس میں ڈھائی لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے درخواستیں جمع کرائیں۔ وزارت مذہبی امور نے یہ عمل پچھلے ماہ شروع کیا تھا اور 9 جولائی کو آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
درخواستیں 15 نامزد بینکوں اور آن لائن کے ذریعے جمع کروائی جا سکیں، اور اس کے لیے کوئی فیس نہیں لی گئی۔ رجسٹریشن ان افراد کے لیے لازمی تھی جو پچھلی بار حج پر نہ جا سکے، یا بیرونِ ملک مقیم پاکستانی تھے۔
گزشتہ حج میں پاکستان کو 1 لاکھ 79 ہزار افراد کا کوٹہ دیا گیا تھا، تاہم کئی پرائیویٹ آپریٹرز کو کوٹہ استعمال نہ کرنے کے باعث تنقید کا سامنا رہا۔

