اداکار و ہدایتکار دانش نواز کی شاہ رخ خان کے ساتھ اے آئی سے بنائی گئی سیلفی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ دانش نواز نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اور شاہ رخ خان سیلفی لیتے نظر آ رہے ہیں، لیکن دراصل یہ تصویر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تھی۔
مداحوں نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے شاہ رخ دانش نواز کے فین ہیں۔ کسی نے لکھا، “یہ تو اصلی ساحر لودھی اور نقلی شاہ رخ کی جوڑی لگتی ہے۔”
واضح رہے کہ دانش نواز ان دنوں ڈرامہ “سانول یار پیا” کی ہدایت کاری کر رہے ہیں، جس میں فیروز خان اور درفشاں شامل ہیں۔

