کراچی کے ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ سے مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اداکارہ لاہور کی رہائشی تھیں اور گزشتہ 7 سال سے تنہا زندگی گزار رہی تھیں۔
فلیٹ کا مالک کرایہ نہ ملنے پر عدالت گیا تھا، بیلف نے دروازہ نہ کھلنے پر فلیٹ کھلوایا تو اندر خاتون کی لاش ملی۔ ابتدائی تفتیش میں موت طبعی لگ رہی ہے، حتمی وجہ کیمیکل رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔
پولیس نے موبائل ڈیٹا حاصل کر لیا ہے اور فلیٹ کو سیل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مرحومہ کا پڑوسیوں سے زیادہ میل جول نہیں تھا۔
یاد رہے، حمیرا اصغر نے ریئلٹی شو ’تماشا گھر‘ کے پہلے سیزن میں بھی شرکت کی تھی۔

