چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے ملاقات کی، جس میں ملک میں ٹینس کے فروغ سے متعلق اقدامات پر بات چیت ہوئی۔
اعصام الحق نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس کے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر محسن نقوی نے فوری حل کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ٹینس کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
محسن نقوی نے اعصام الحق کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹینس کا ٹیلنٹ بھی کرکٹ کی طرح بے مثال ہے، اور نئے ٹینس کورٹس بھی بنائے جائیں گے۔

