چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ گینگ نے پاکستان کا دورہ کیا اور ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون، علاقائی سلامتی اور فضائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال ہوا۔
انہیں پاک فضائیہ کے آپریشنل نظام اور جدید حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ چینی ایئر چیف نے پی اے ایف کی جنگی مہارت اور ملٹی ڈومین آپریشنز کی کھل کر تعریف کی، اور کہا کہ وہ ان تجربات سے سیکھنے میں سنجیدہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

