افغان کرکٹ ٹیم کے کوچ جوناتھن ٹروٹ نے کہا ہے کہ فائنل میں کامیابی حاصل نہ کرنا افسوسناک ہے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے بہترین بولنگ کی اور میچ میں بہتر کارکردگی دکھائی۔
انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ سے پہلے کھیل میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے، جبکہ امید ظاہر کی کہ ابوظبی میں ٹیم بہتر کھیل پیش کرے گی۔
جوناتھن ٹروٹ کے مطابق پورے ٹورنامنٹ میں ریویو سسٹم موجود نہیں تھا لیکن پھر بھی کوئی شکایت نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اسپنرز کے لیے پچز سازگار ثابت ہوئیں اور زیادہ تر میچ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیتے۔

