ذات صلة

جمع

جازان فیسٹیول 2026 کل سے شروع، ’واٹر فرنٹ‘ پریڈ کا آغاز

جازان فیسٹیول 2026 جمعرات 25 دسمبر سے شروع ہو...

الربابہ ساز ’کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول‘ میں وزیٹرز کی توجہ کا مرکز

سعودی عرب کے ’کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول‘ میں روایتی...

مہوش حیات نے فہد مصطفیٰ اور فیصل قریشی سے اپنی عمر کا راز شیئر کر دیا

اداکارہ مہوش حیات نے ایک تقریب میں بتایا کہ...

آمنہ ملک کا ریحام خان پر تنقیدی تبصرہ، جمائما خان کی تعریف

اداکارہ اور میزبان آمنہ ملک نے حال ہی میں...

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز کی شادی، سرینا نے دیا خاص تحفہ

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے فلوریڈا میں اطالوی...

کرس گیل کا انکشاف: “پنجاب کنگز نے عزت نہیں دی

ویسٹ انڈیز کے سابق اسٹار بلے باز کرس گیل نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے تجربات پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ پنجاب کنگز کی جانب سے عزت نہ ملنے پر انہوں نے لیگ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔

کرس گیل کے مطابق انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ ایک بڑے بوجھ تلے دب گئے ہوں، یہاں تک کہ وہ پہلی بار ڈپریشن کا شکار بھی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرنچائز کے لیے سب کچھ دینے کے باوجود انہیں نظرانداز کیا گیا اور سینئر کھلاڑی کی حیثیت سے وقار نہیں دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انیل کمبلے سے گفتگو کے دوران وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے، جبکہ کپتان کے ایل راہول کی کال کے بعد بھی انہوں نے ٹیم چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

یاد رہے کہ کرس گیل نے آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کی نمائندگی چار سیزنز تک کی تھی۔