سعودی آرامکو کے تحت کام کرنے والا ’کنگ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر‘ (اثراء) ریاض انٹرنیشنل بک فیئر میں اپنی منفرد ثقافتی پیشکش کے باعث توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ اس سال اثراء نے “ریاض ریڈز” کے موضوع کے مطابق اپنی سرگرمیوں، اشاعتوں اور پروگراموں کو ترتیب دیا ہے۔
اثراء کے پویلین میں لائبریری، میوزیم، تھیٹر اور سینما سے متعلق حصے شامل ہیں، جہاں فلسفے، ادب، فن اور تاریخ پر مبنی 13 نئی کتابیں پیش کی گئی ہیں۔ ان میں “معلقات: ملینیئل نسل کے لیے” اور “ہجرہ: پیغمبر اسلام کے نقشِ قدم پر” خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔
اثراء کی لائبریری سعودی عرب کی سب سے بڑی ڈیجیٹل لائبریری ہے، جس میں 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد کتابیں اور ہزاروں ڈیجیٹل ذرائع موجود ہیں۔ ادارہ عرب ثقافت کو عالمی سطح پر پہنچانے کے لیے اپنی کتابوں کے تراجم کئی زبانوں میں کروا رہا ہے۔

