اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی فنکاروں اور کھلاڑیوں کی غلطی نہیں، وہ سیاسی دباؤ میں کام کرتے ہیں۔ ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ بھارت میں سیاست نے کھیل اور فنون دونوں پر اثر ڈالا ہے۔ فیصل قریشی کے مطابق ایشیا کپ کے دوران ہینڈ شیک تنازع اور فنکاروں پر پابندیاں اسی دباؤ کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فینز بھی اس صورتحال سے ناخوش ہیں، خاص طور پر جب کھلاڑیوں نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا۔

