آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کمر کی انجری کے سبب ایشیز سیریز کے پرتھ ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ طبی رپورٹس کے مطابق ان کی حالت تشویشناک ہے اور مکمل سیریز سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔ کمنز کی عدم دستیابی میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے پرتھ میں شروع ہوگا، جس سے قبل کمنز نے فٹنس کی بحالی کی امید ظاہر کی تھی۔

