اسرائیلی بحریہ نے غزہ جانے والی فریڈم فلوٹیلا کی متعدد کشتیوں کو سمندر میں روک لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے سگنلز جام کر کے دو کشتیوں پر سوار افراد کو حراست میں لے لیا۔ وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی کہ تمام مسافر محفوظ ہیں اور انہیں بندرگاہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے انہیں جلد وطن واپس بھیجنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔
