اداکارہ و میزبان عفت عمر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا وزیراعظم بننا ان کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہوا۔
ایک پوڈ کاسٹ گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں الزام تراشی اور انتشار عام ہو گیا۔ ان کے مطابق خان صاحب کو اقتدار کے دوران کبھی سکون نہیں ملا، روزانہ کوئی نہ کوئی تنازع یا پروپیگنڈا ان کے خلاف ہوتا رہا۔
عفت عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان بطور ہیرو عوام کے دلوں میں رہتے تھے، لیکن سیاست میں آ کر انہوں نے اپنی وہ مقبولیت کھو دی۔
