مشہور ڈرامہ نویس خلیل الرحمٰن قمر نے شوبز انڈسٹری میں جاری تنازعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نعمان اعجاز کے ساتھ ان کا مسئلہ صرف اختلاف رائے نہیں بلکہ شدید ناپسندیدگی ہے اور وہ اسے چھپانا نہیں چاہتے۔
اسی دوران خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کے ساتھ اپنے تعلقات پر بھی بات کی اور کہا کہ وہ ایک بہترین فنکارہ ہیں، مگر ماضی میں استعمال کیے گئے کچھ الفاظ ابھی تک قبول نہیں، اور ممکنہ طور پر مستقبل میں انہیں معاف کر سکیں گے۔

