برطانوی ڈرائیور لینڈو نوریس نے پہلی بار فارمولا ون 2025 چیمپئن شپ جیت لی۔ ابوظہبی گراں پری میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود وہ مجموعی پوائنٹس میں سب سے آگے رہے اور یوں میکس ورسٹاپن کی چار سالہ برتری کا سلسلہ ختم کر دیا۔
ابوظہبی کی آخری ریس میں ورسٹاپن نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ریس تو جیت لی، لیکن مجموعی طور پر وہ دو پوائنٹس کے فرق سے نوریس کو پیچھے نہ چھوڑ سکے۔
اوسکر پیاستری ریس میں دوسرے نمبر پر رہے جبکہ 26 سالہ لینڈو نوریس نے 423 پوائنٹس کے ساتھ سیزن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ورسٹاپن 421 پوائنٹس کے ساتھ مجموعی طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔
یہ نوریس کے کیریئر کی پہلی فارمولا ون چیمپئن شپ ہے۔

