ذات صلة

جمع

جازان فیسٹیول 2026 کل سے شروع، ’واٹر فرنٹ‘ پریڈ کا آغاز

جازان فیسٹیول 2026 جمعرات 25 دسمبر سے شروع ہو...

الربابہ ساز ’کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول‘ میں وزیٹرز کی توجہ کا مرکز

سعودی عرب کے ’کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول‘ میں روایتی...

مہوش حیات نے فہد مصطفیٰ اور فیصل قریشی سے اپنی عمر کا راز شیئر کر دیا

اداکارہ مہوش حیات نے ایک تقریب میں بتایا کہ...

آمنہ ملک کا ریحام خان پر تنقیدی تبصرہ، جمائما خان کی تعریف

اداکارہ اور میزبان آمنہ ملک نے حال ہی میں...

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز کی شادی، سرینا نے دیا خاص تحفہ

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے فلوریڈا میں اطالوی...

تھائی لینڈ–کمبوڈیا سرحد پر دوبارہ کشیدگی، فضائی کارروائیاں شروع

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے، تازہ جھڑپوں میں ایک تھائی فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ تھائی فوج کے مطابق حملوں کا دائرہ متنازع علاقوں تک بڑھا دیا گیا ہے اور فضائیہ کو بھی کارروائی میں شامل کر لیا گیا ہے۔

فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ کمبوڈیا نے سرحد پر فوجیوں اور اسلحے کی تعداد بڑھا دی ہے، جبکہ کمبوڈین وزارتِ دفاع کا مؤقف ہے کہ تھائی لینڈ نے دو مقامات پر اشتعال انگیز حملے کیے، جن کا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ تحمل سے کام لیں اور رابطے بحال رکھیں۔

گزشتہ روز دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام بھی لگایا تھا۔ یاد رہے کہ جولائی میں سرحدی جھڑپوں کے دوران 48 افراد ہلاک اور ہزاروں لوگ بے گھر ہوئے تھے، جب کہ اکتوبر میں کوالالمپور میں امن معاہدہ طے پایا تھا۔