سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کے بعد پارٹی سرگرمیوں سے مسلسل غیر حاضری نے مختلف سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ یومِ سیاہ کے پروگرام میں شریک نہیں ہوئے، آج کا جلسہ بھی نہیں اٹینڈ کیا اور اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج سے بھی دور رہے۔
خبر یہ بھی ہے کہ وہ پارٹی کے اہم اجلاسوں میں شامل نہیں ہو رہے اور متعدد رہنماؤں سے رابطے کم کر دیے ہیں، جبکہ مالی تعاون بھی روک دیا گیا ہے۔
علی امین کے ترجمان فراز مغل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور جیسے ہی پارٹی قیادت انہیں بلائے گی، وہ پہلی صف میں موجود ہوں گے۔

