وزیر اعظم شہباز شریف نے سارک چارٹر ڈے کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر تمام رکن ممالک کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کا مقصد چار دہائیاں پہلے جنوبی ایشیا میں بات چیت اور تعاون کو فروغ دینا تھا۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ سیاسی اور علاقائی مسائل کے باعث سارک اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکی۔ وزیر اعظم نے زور دیا کہ پُرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال جنوبی ایشیا کے لیے تمام ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

