پنجاب کے کئی اضلاع میں فضائی آلودگی تشویشناک حد تک پہنچ گئی ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور 393 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر بن گیا ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق فیصل آباد میں اے کیو آئی 507 جبکہ گوجرانوالہ میں 372 ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کی معلومات میں حافظ آباد کا انڈیکس 315، گوجرانوالہ اور نارووال کا 294 اور مظفر گڑھ کا 276 بتایا گیا ہے۔
شدید دھند اور کم دکھائی دینے کے باعث موٹروے ایم ون کو پشاور سے صوابی تک بند کر دیا گیا ہے۔

