سعودی عرب کے فٹبال کلب الاہلی نے لیونل میسی کو شمولیت کی پیشکش دے دی ہے، جس سے امکان پیدا ہوا ہے کہ وہ کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ ایک ہی لیگ میں کھیل سکتے ہیں۔
میسی کا موجودہ معاہدہ انٹر میامی کے ساتھ 2025 کے اختتام پر ختم ہو رہا ہے، اور ایسے وقت میں الاہلی کی پیشکش نے مداحوں میں نئی جوش و امید بھر دی ہے۔
رونالڈو پہلے ہی النصر کلب سے وابستہ ہیں اور حال ہی میں 2026 تک معاہدہ بڑھا چکے ہیں۔ اگر میسی سعودی لیگ کا حصہ بنتے ہیں تو دنیا ایک بار پھر میسی بمقابلہ رونالڈو کا تاریخی منظر دیکھ سکتی ہے۔
تاحال مالی شرائط سامنے نہیں آئیں، مگر امکان ہے کہ میسی کو ایک پرکشش معاہدہ پیش کیا جائے گا۔ دونوں اسٹارز کی نظریں فیفا ورلڈ کپ 2026 پر بھی مرکوز ہیں، جو ممکن

