اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے وزیراعظم نیتن یاہو کے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت اسرائیلی فوج غزہ کا مکمل کنٹرول سنبھالے گی۔ منصوبے میں حماس کو ختم کرنا، مغویوں کی بازیابی، عسکری صلاحیت کا خاتمہ اور ایسی متبادل سول انتظامیہ قائم کرنا شامل ہے جس کا تعلق نہ حماس سے ہو اور نہ فلسطینی اتھارٹی سے۔ نیتن یاہو کے مطابق قبضہ مستقل نہیں ہوگا، بعد ازاں کنٹرول عرب افواج کے حوالے کر دیا جائے گا جبکہ شہریوں کو انسانی امداد فراہم کی جائے گی۔

