ریئلٹی شو تماشہ کے میزبان عدنان صدیقی کو حالیہ قسط میں صفائی کرتے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر سلمان خان کی نقل کرنے کا الزام لگا دیا۔
ویڈیو میں عدنان صدیقی تماشہ ہاؤس کی صفائی کرتے، برتن دھوتے اور نظم و ضبط کی تلقین کرتے دکھائی دیے، جس پر صارفین نے بگ باس کے وہ مناظر یاد کیے جہاں سلمان خان نے بھی یہی قدم اٹھایا تھا۔
کچھ لوگوں نے اس عمل کو “نقل” قرار دیا، جبکہ دیگر نے کہا کہ نیت مثبت ہو تو کسی اچھے عمل سے متاثر ہونا قابلِ اعتراض نہیں۔
