سپریم کورٹ نے چھبیسویں آئینی ترمیم کیس کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواستیں منظور کر لیں، کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست دکھائی جائے گی۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے دوران فل کورٹ کی تشکیل اور بینچ پر اعتراضات پر بھی گفتگو کی۔
سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ لائیو اسٹریمنگ کا مقصد عوامی آگاہی تھا لیکن اس کا غلط استعمال کیا گیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردی۔

