پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لاتی ہے تو ان کی جماعت بغیر کسی شرط کے حمایت کرے گی۔ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اگر واقعی آئین کی بحالی چاہتی ہے تو عملی قدم اٹھائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اس حکومت کی شریکِ جرم ہے، تاہم عدم اعتماد لا کر وہ اپنے سابقہ کردار سے خود کو الگ کر سکتی ہے۔ اسد قیصر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو کسی معاہدے یا عہدے کی خواہش نہیں، مقصد صرف آئینی عمل کی بحالی ہے۔

